دیربالا میں انٹر امتحانات شروع

دیربالا میں انٹر امتحانات شروع، امتحانی عملہ اور سٹیشنری پہنچا دی گئی

ویب ڈیسک: ضلع دیربالا میں انٹر امتحانات شروع ہو گئے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے امتحانی ہالز پر امتحانی عملہ اور سٹیشنری پہنچا دی گئی۔
اس حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے، امتحانی پرچہ صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ امتحانی سنٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  48 گھنٹے میں امداد نہ پہنچی تو غزہ میں 14ہزار بچے مرسکتے ہیں، اقوام متحدہ