لاہور اور کراچی کی فضائی حدود

لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال، نیا نوٹم جاری

ویب ڈیسک: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی گئیں، جبکہ اس حوالے سے پی اے اے نے نیا نوٹم جاری کر دیا.
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کرنے کا نوٹم جاری کر دیا گیا، جس میں‌کہا گیا ہے کہ آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر سپیس کو 48 گھنٹوں کیلئے معطل کیا گیا تھا، رات کو پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہیں۔
جاری ہونے والے اعلامیہ میں‌کہا گیا ہے کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں، جبکہ پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔اس حوالے سے پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال کردیا گیا ہے، دوپہر 12 بجے کے بعد پروازیں آپریٹ ہونا شروع ہوں گی۔
ادھر بھارتی حملے کے باوجود تمام شہروں میں شہریوں نے بلاخوف و خطر معمول کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت پولی گراف ٹیسٹ کے نتائج بھی جعلی بنا سکتی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف