ویب ڈیسک: بھارتی جارحیت پر بار ایسوسی ایشن کا مشترکہ مذمتی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے حوالے سے کورٹ ورک نہیں ہوگا۔
کابینہ پشاور بار ایسوسی ایشنٓ کی جانب سے جاری بیان میں جملہ معزز وکلاء صاحبان کو مطلع کیا گیا ہے کہ پشاور بار ایسوسی ایشن نے ارض مقدس پر بھارتی جارحیت اور بلاجواز حملہ کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ مشترکہ مذمتی جنرل باڈی اجلاس آج دن 12 بجے طلب کیا ہے۔
مشترکہ مذمتی اجلاس پشاور ہائیکورٹ میں ہوگا، اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اجلاد کے باعث آج دن 12بجے کے بعد کوئی کورٹ ورک نہیں ہوگا۔ کابینہ پشاور بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں تمام معزز ممبران بار سے مشترکہ مذمتی جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کرنے کا کہا گیا ہے ، جنرل باڈی اجلاس کے بعد پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کیانی روڈ اور خیبر روڈ پر ایک پُرجوش مظاہرہ کیا جائیگا۔
