ویب ڈیسک: عالمی و مقامی میڈیا آج بھارتی حملے سے متاثرہ مقامات کا دورہ کریگی، 30کے لگ بھگ غیر ملکی اور 50 سے زیادہ ملکی میڈیا کے ارکان ان جگہوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اطلاعات کی طرف سے عالمی و مقامی میڈیا آج بھارتی حملے سے متاثرہ مظفر آباد، کوٹلی، مریدکے، احمد پور شرقیہ میں دورہ کرے گی، اس سلسلے میں انٹرنیشنل میڈیا کو ان تمام مقامات کا دورہ کروایا جا رہا ہے جہاں بھارت نے کل رات پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارت کی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، اس دوران 30کے لگ بھگ غیر ملکی اور 50 سے زیادہ ملکی میڈیا کے ارکان ان جگہوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
=
