ویب ڈیسک: پاکستان پر گزشتہ شب بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی موثر جواب نے ان کے ہوش اڑا دیئے ہیں، اس دوران پاکستان کے آبی ذخائر پر بھارتی حملہ بدترین جارحیت بھی قرار دیا جانے لگا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پروجیکٹ پر بھارتی گولہ باری کی گئی، آبی ذخائر پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، بھارتی جارحیت کے دوران نوسیری ڈیم دریائے نیلم پر واقع انٹیک سٹرکچر کو گزشتہ شب 2 بجے نشانہ بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی گولہ باری سے ڈی سینڈرز یونٹ میں واقع انٹیک گیٹس کو نقصان پہنچا، ہائیڈرولک سسٹم کے ایک ہائیڈرولک پروٹیکشن یونٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا، حملے میں ایک ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچا، آبی ذخائر جیسے حساس مقامات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
