ویب ڈیسک: پاک فوج کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی کی بدولت رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے بزدل دشمن نے شکست تسلیم کر لی، بھارت نے سانگھڑ اور لیپہ سیکٹر پر سفید جھنڈا لہرا دیا، جو کہ شکست کی واضح نشانی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بزدلانہ حملہ کرنے کے بعد بھارت نے سانگھڑ پوسٹ اور لیپہ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا، وادی لیپہ سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈ پر سفید جھنڈا لہرا کر ہاتھ اٹھا کر شکست تسلیم کر لی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ سدیف جھنڈا لہرانے کا عمل علی الصبح سے جاری ہے، اس سے قبل چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ کےدوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہوتا ہے، بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے، یہی وجہ ہےکہ بھارتی فوج بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے، اور اس دوران عرب ممالک سے بھی کشیدگی میں کمی کیلئے رابطے کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بزدلانہ حملہ کرنے کے بعد بھارتی فوج نے سانگھڑ پوسٹ بالمقابل چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا، پاکستان کی دلیر فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ پاک فوج کی بروقت اور موثر جوابی کارروائی کی بدولت رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے بزدل دشمن نے شکست تسلیم کر لی، بھارت نے سانگھڑ اور لیپہ سیکٹر پر سفید جھنڈا لہرا دیا، جو کہ شکست کی واضح نشانی ہے۔
