ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

ویب ڈیسک: بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا، اس سے قبل بھی ایک ڈرون مار گرایا گیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فوج کا ڈرون پاکستان رینجرز نے مار گرایا ہے، ڈرون کے ذریعے در اندازی کی ناکام کوشش صبح کے وقت کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے، پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہر محاذ پر دشمن کو ہرانے کیلئے پاک فوج مستعد کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  یوم تشکر: پشاور میں یادگار شہداء پر خصوصی تقریب، وزیراعلیٰ و دیگر کی شرکت