مسلح افواج کو پوری قوم سلام

پاک فضائیہ سمیت مسلح افواج کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گورنر فیصل کریم

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھارتی جارحیت کا مؤثر اور بروقت جواب دینے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ سمیت مسلح افواج کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بہترین پیشہ ورانہ مہارت سے ملکی دفاع میں ایک اور تاریخ رقم کر دی، پہلے دن ہی کہا تھا کہ بھارت کسی دھوکہ میں نہ رہے، پاک فضائیہ اور مسلح افواج نے بھارت کی غلط فہمی مؤثر انداز میں دور کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ اور دندان شکن جواب دینے پر پاک فضائیہ سمیت مسلح افواج کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، اور ہر قدم پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہنے کا عزم بھی کرتی ہے۔
گورنر نے مزید کہا کہ یہ پاک فوج کی ماہرانہ صلاحیتیں ہی ہیں کہک جن کی وجہ سے بھارتی فوج کو جنگ کے آغاز میں ہی سفید جھنڈے لہرانے پڑ گئے، بھارت کو معصوم پاکستانی شہریوں کی شہادت بہت مہنگی پڑے گی۔

مزید پڑھیں:  لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے