وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے توہین عدالت درخواست

عمران خان ملاقات، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے توہین عدالت درخواست دائر کر دی

ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے عدم ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے توہین عدالت درخواست دائر کر دی۔
بار بار کوشش کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود ایک سٹریٹجک صوبے کے وزیراعلیٰ کو پالیسی معاملات پر رہنمائی کے لیے اپنے لیڈر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
‏وزیراعلیٰ نے کہا کہ بحران کے وقت فارم 47 حکومت کا یہ غیر آئینی اور متعصبانہ رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی سپانسپرڈ فتنہ الخوارج کا ایک اور مکروہ فعل بے نقاب