جے ایف 17طیارہ ساز کمپنی

رافیل کے مقابلے میں جے ایف 17طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز میں اضافہ

ویب ڈیسک: بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے دوران رافیل کی فلاپ کارکردگی کے مقابلے میں پاک فضائیہ کی طاقت سے دنیا متاثر ہونے لگی ہے، بھارتی ناکام فضائی حملے سے رافیل طیارے کے مقابلے میں جے ایف 17طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
عالمی مارکیٹ کا پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جانے لگا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 کی طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز میں 18 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں نے پاکستانی جنگی طیاروں کو سراہا، چنگدو کمپنی کے شیئرز میں اضافہ بھی دیکھا جانے لگا ہے۔
دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کے رافیل بنانے والے ڈساوالٹ ایوی ایشن کے شیئرز تنزلی کا شکارجبکہ پاکستان کے استعمال کردہ JF-17 اور J-10C طیارے عالمی توجہ کا مرکز بن گئے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی طیارے رافیل کی ناکام کارکردگی پر سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں چلتی گاڑی پر فائرنگ، دوافراد جاں بحق