ویب ڈیسک: دراندازی روکتے ہوئے پاک فوج نے مزید 4بھارتی ڈرون مار گرائے، بھارت کی جانب سے مسلسل کوشش کی جا رہے کہ دراندازی کی جائے لیکن پاک فوج اسےمسلسل ناکام بنائے جا رہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کی، پاک فوج نے پکھلیاں، سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کے مزید 5 ڈرون مار گرائے۔
سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے جدید دفاعی اور تکنیکی ای ڈبلیو صلاحیتوں کی وجہ سے نیچے اتار کر دو مزید بھارتی ڈرونز کو قبضے میں بھی لےلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش کی جا رہی تھی، اس سے قبل برنالہ ،شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھی بھارت کے تین ڈرونز گرائے جا چکے ہیں۔
بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے اب تک کل سات ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، ان میں ایک بڑا ہیرون مسلح ڈرون بھی شامل ہے، پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔
