ایکس سروس جزوی طو رپر بحال

پاکستان میں ایکس سروس جزوی طو رپر بحال کر دی گئی

ویب ڈیسک: پاکستان میں ایکس سروس جزوی طو رپر بحال کر دی گئی، اب صارفین وی پی این کے بغیر اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے، یہ فیصلہ ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے پاکستان میں آزادانہ اظہار رائے کی راہ کھل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئیاب ، صارفین بغیر وی پی این کے استعمال ٹویٹر استعمال کر سکیں گے۔یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ مختلف مقامات پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور سیاسی ماحول میں شدید تناؤ کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس فروری 2024 میں بند کیا گیا تھا، جسے انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں، طلبہ اور مختلف تنظیموں نے آزادیِ اظہار پر قدغن اور غیرمنصفانہ اقدام قرار دیا تھا، اس کے خلاف متعدد پٹیشنز عدالتوں میں دائر کی گئیں اور بین الاقوامی اداروں نے بھی انٹرنیٹ کی آزادی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
اب ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد آج یعنی 7 مئی 2025 پاکستان میں ایکس سروس بحال کر دی گئی اور اب صارفین کو بغیر وی پی این کے اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔یہ فیصلہ ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے پاکستان میں آزادانہ اظہار رائے کی راہ کھل گئی ہے، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی اور عالمی سطح پر اطلاعات کا تبادلہ بے حد اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ ایک سال بند رہنے کے بعد پاکستان میں ایکس سروس جزوی طو رپر بحال کر دی گئی، اب صارفین وی پی این کے بغیر اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے.

مزید پڑھیں:  بھارت کو سندھ طاس معاہدہ واپس بحال کرنا ہوگا، محمد اورنگزیب