بھارت کے بزدلانہ حملے کے شہداء

بھارت کے بزدلانہ حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا، لوگوں کی بھرپور شرکت

ویب ڈیسک: بھارت کے بزدلانہ حملے کے شہداء کی نماز جنازہ بہاولپور میں اد ا کردی گئی، جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، میدان میں تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔
ذرائع کے مطابق بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر بزدلانہ بھارتی حملہ کیا گیا، جس سے پرامن اور نہتے شہری شہید ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس سے قبل شہداء کی نماز جنازہ سرکاری طور پر ڈرنگ سٹیڈیم میں ادا کی گئی۔

مزید پڑھیں:  کریملن کی روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق فیصلہ کی تردید