عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی، بینچ کل اس کیس کی سماعت کرے گا۔
توہین عدالت کی درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
درخواست 25 مئی 2022 کو لانگ مارچ مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک آنے پر دائر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ: محکمہ سوئی گیس نے بل پر میٹر کی بجائے کتے کی تصویر بھیج دی