ویب ڈیسک: پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف کے باعث بھارت نے ملک بھر میں 25ائیرپورٹس بند کردیئے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی کے خوف کے باعث بھارت نے پورے ملک میں الرٹ جاری کردیا اور اپنے 25 ائیرپورٹس 9مئی تک بند کردیئے
بند کئے جانے والے ہوائی اڈوں میں میں سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ اور جام نگر اور دیگر شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ائیر لائنز نے 200سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی ہیں اور کئی ائیر لائنز نے اپنے فلائٹ آپریشنز بھی بند کردیئے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹس کی بندش اور سینکڑوں پروازیں منسوخ ہونے سے بھارتی ائیرلائنز کو کروڑوں بھارتی روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46زخمی ہوئے۔
پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔
