ویب ڈیسک: فرانس کے ایک اعلی انٹیلی جنس اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرانسیسی اہلکار نے بتایا کہ فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ فرانسیسی ساختہ جدید جنگی طیاریکو کسی لڑائی میں نقصان پہنچا ہو۔
خیال رہے کہ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے گزشتہ شب بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔
