آرمی چیف کی ایئر ہیڈ کوارٹر آمد

آرمی چیف کی ایئر ہیڈ کوارٹر آمد، بھارتی طیارے گرانے پر فضائیہ کو خراج تحسین

ویب ڈیسک: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر ایئر ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نے چیف آف ائیراسٹاف اور ائیر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ائیر فورس کی جارحیت ناکام بنانے اور رافیل طیارے مار گرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد جہاز مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا۔
آرمی چیف سید عاصم منیر کی جانب سے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہاگیا۔
ملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا گیا کہ کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا اس کی قیمت ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں:  ہمارا کام نعرے نہیں، عملی طور پر عوام کی خدمت ہے، سردار محمد یوسف