پاکستان ائیر فورس دنیا کی پہلی

پاکستان ائیر فورس دنیا کی پہلی فورس بن گئی جس نے رافیل مار گرایا

ویب ڈیسک:عالمی میڈیا اور فرانس نے تصدیق کردی ہے کہ پاکستان ائیر فورس دنیا کی پہلی فورس بن گئی ہے جس نے جدید ترین رافیل کو مار گرایا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگ کے دوران فرانسیسی طیارہ رافیل توجہ کا مرکز بن گیا، لیکن اب کی بار اس توجہ کی وجہ کارکردگی نہیں بلکہ پاکستان ایئر فورس کے ہاتھوں رافیل کی تباہی ہے، امریکی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ فرانسیسی ساختہ جدید جنگی طیارےکو کسی لڑائی میں نقصان پہنچا ہو۔
فرانسیسی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا رافیل طیارہ مار گرایا، فرانسیسی ذرائع کے مطابق فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی ایک سے زائد رافیل طیارے مار گرائے، وہ ابھی تک اس بات کو لئے سوچ میں ہیں۔
یاد رہے کہ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے گزشتہ شب بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ اب عالمی میڈیا اور فرانس نے تصدیق کردی ہے کہ پاکستان ائیر فورس دنیا کی پہلی فورس بن گئی ہے جس نے جدید ترین رافیل کو مار گرایا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ: جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا