ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جاری کشیدگی ختم دیکھنا چاہتا ہوں، اس لئے ٹرمپ نے دونوں ممالک میں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے ثالثی کی پیشکش کر دی۔
اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع ختم ہو، میں اس سلسلے میں مدد کرنے کیلئے حاضر ہوں ، پاکستان اور بھارت میں جاری کشیدگی ختم دیکھنا چاہتا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو جواب دیدیا تو اب رک سکتے ہیں، چاہتا ہوں دونوں میں معاملات سنبھل جائیں، دونوں ملکوں سے میری بنتی ہے، اور میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر بھارتی حملے کو شرمناک قراردیا تھا۔
