ویب ڈیسک: بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تین بھارتی طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں، تاہم تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی سکیورٹی آفیشل نے نام نہ بتانے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بھارت کے تین طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں تاہم تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہیں۔
مزید دو سکیورٹی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چند بھارتی طیارے حادثے کا شکار ہوئے ہیں، تاہم انہوں نے اس واقعے کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
دوسری جانب ایک معروف امریکی جریدے نے بھی عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں رپورٹ کیا ہے کہ ایک طیارہ بھارتی پنجاب میں جبکہ دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا۔
تجزیے سے معلوم ہوا کہ مقبوضہ کشمیر میں تباہ ہونے والا طیارہ ممکنہ طور پر رافیل یا میراج تھا۔ تاہم، طیارے کے فیول ٹینک سے یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ یہ طیارہ دشمن کی کارروائی کا نشانا بنا ہے یا تکنیکی خرابی کا شکار ہوا ہے۔
بھارتی اخبار "دی ہندو” نے ابتدائی طور پر بھارتی طیاروں کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تباہ شدہ طیاروں کی تصاویر شائع کیں، مگر کچھ دیر بعد ہی اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا ۔
بعدازاں اخبار نے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ بھارتی حکومت نے باضابطہ طور پر طیارے گرائے جانے کی تصدیق نہیں کی اس لیے اس خبر کو ہٹایا گیا ہے۔
