ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی غزہ میں ظالمانہ بربریت کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 57فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس مطابق صیہونی فورزسز کی جانب سے وسطی غزہ اور شمالی غزہ میں پناہ گاہ سکولوں، خیموں اور تباہ حال ہسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا، پناہ گاہ سکول پر حملے میں 13 فلسطینی شہید ،متعدد زخمی ہوگئے۔
جنوب میں خان یونس شہر میں گھر پر حملے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب غزہ کی ناکہ بندی کی وجہ سے خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی،جس کے باعث فلسطینی آبادی میں غذائی قلت سیفاقہ کشی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
