ویب ڈیسک: سماجی کارکن اور پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کردی ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر اپنے جاری بیان میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نفرت اور تشدد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، دونوں پڑوسی ممالک کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سے اپیل بھی کی ہے کہ سفارتکاری اور بات چیت کو فروغ دینے کیلئے کام کرناچا ہیے کیوں کہ امن ہی ہماری اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے۔
خیال رہے کہ منگل او ربدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔
