ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماء زرتاج گل کو آزادی مارچ کے سلسلے میں قائم دونوں مقدمات سے بری کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف آزادی مارچ کے مقدمات کی سماعت میں زرتاج گل کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا، زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں، عدالت نے باقی ملزمان کی حد تک کیس 27 مئی تک ملتوی کر دیا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی و دیگر مقدمہ سے پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔
