ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے رابطہ کرکے بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بھارتی حملے کی تفصیلات بارے بتایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
ترک صدر سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، پاکستان کا موقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے دشمن کو پیشہ ورانہ مہارت سے پسپا کیا، ہماری مسلح افواج دشمن کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی خود مختاری اور سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
