امریکی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب

پاک بھارت کشیدگی : امریکی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے رابطہ

ویب ڈیسک: امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل سے رابطہ کیاہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل سے رابطے کے دوران پاک بھارت صورتحال پر گفتگو کی، دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بتایا کہ امریکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی کے معاملات پر بھی بات چیت کی۔
واضح رہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے اور پاکستان کے مودی سرکار کو دیئے گئے منہ توڑ جواب کے باعث حالات کافی کشیدہ ہوچکے ہیں، ایران کے وزیر خارجہ بھی بھارت کے دورے پر پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  روہنگین مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے پر بھارت سے جواب طلب