ایرانی وزیرخارجہ بھارت پہنچ گئے

پاک بھارت کشیدگی: ایرانی وزیرخارجہ بھارت پہنچ گئے

ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کمی لانے کے مشن پر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی بھارت پہنچ گئے۔
ایرانی وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی لانے کے لئے ایران نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 طیارے مار گرائے تھے اور اس کی متعدد چوکیوں کو بھی تباہ کر دیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  الحمدللہ!قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا:ڈی جی آئی ایس پی آر