ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پنجاب میں محکمہ شہری دفاع اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں شروع کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ شہری دفاع کو پوری طرح فعال کردیاگیا جس کے بعد پنجاب بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ شہری دفاع کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو شہری دفاع کی مشقوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب ریسکیو 1122 نے بھی مختلف شہروں میں موک ایکسرسائز کا آغاز کر دیا ہے، ہنگامی حالات سے نمٹنے اور خطرات سے بچا کیلئے ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں۔
پنجاب حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ شہری دفاع اور ریسکیو 1122 کو ہمہ وقت مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے، ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس کے ذریعے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کی جائے گی۔
