امرتسر میں دھماکوں کی آوازیں

بھارتی شہر امرتسر میں دھماکوں کی آوازیں، میزائل کے ٹکڑے بھی برآمد

ویب ڈیسک: بھارت کے سرحدی شہر امرتسر میں دھماکوں کی آوازیں سننے کے ساتھ ساتھ میزائل کے ٹکڑے مل گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امرتسر کے نواحی گاؤں جیتھووال میں جمعرات کے روز ایک میزائل کا مشتبہ حصہ ملنے پر شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی افراد نے میزائل کے اس حصے کو کھیتوں میں پڑا ہوا دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ میزائل کا یہ ٹکڑا بھارتی میزائل کا ہے یا پاکستانی۔
امرتسر دیہی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیندر سنگھ کے مطابق علاقے میں کسی دھماکے یا زمین پر میزائل ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے، تاہم میزائل جیسا ایک دھاتی ٹکڑا ضرور ملا ہے جسے فرانزک ٹیم نے اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر امرتسر کے قریبی ہوائی اڈے کے اطراف رات کے وقت دھماکوں کی ویڈیوز اور راکٹوں کے آسمان میں سفر کرنے کی فوٹیج گردش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان پر الزام تراشی کے معاملے میں بھارتی جھوٹ پھر بے نقاب