اسرائیل نے بھارت کی حمایت

اسرائیل نے پاکستان پر بھارت کے حملے کی حمایت کردی

ویب ڈیسک: اسرائیل نے پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی حمایت کردی ۔
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملوں کے بعد اسرائیل کے سفیر رووین آزار نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بھارت کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
رووین آزار نے اپنی پوسٹ میں لکھا، دہشت گردوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ بے گناہوں کے خلاف ان کے گھنائونے جرائم سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید لکھا آپریشن سندور جو کہ بھارتی فوج کا پاکستان کے اہداف پر حملے کا کوڈ نام ہے۔
اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر زیادہ تر بیانات کے برعکس، جب بھارت اور پاکستان ایک وسیع تر تنازعے کے دہانے پر ہیں۔
اسرائیلی سفیر کی پوسٹ میں کسی قسم کی تحمل یا کشیدگی میں کمی کی اپیل نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  صوبائی حکومت سے مذاکرات کامیاب ، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے دھرنا ختم کردیا