ویب ڈیسک: ٹی ایم او جہانگیرہ شاہانہ سکندکاتبادلہ کرکے لوکل کونسل بورڈ پشاور میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او جہانگیر شاہانہ سکندر کو تبدیل کرکے ان کی جگہ ٹی ایم او نوشہرہ سید اظہر علی شاہ کو جہانگیرہ کا اضافہ چارج دیا گیا ۔
ٹی ایم او شاہانہ سکندر کو گزشتہ روز غیرقانونی تجاوزات کے دوران ریڑھی بانوں سے بد تمیزی اور ریڑی کو توڑنے پر سخت تنقید کا سامنا تھا۔
ریڑھیاں توڑنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انجمن تاجران سیاسی و سماجی افراد کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا ۔
شہریوں نے احتجاجاً روڈ کو بلاک کرکے ٹی ایم او کی تبدیلی اور متاثرہ ریڑھی بانوں کو معاوضہ دینے کی اپیل کی تھی ۔
