ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں دوبچے بارش کے بعد برساتی نالے میں بہہ گئے ، ایک کو بچا لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ایبٹ آباد کے علاقہ کالا پل مری روڈ کے مقام پر پیش آیا جہاں دو بچے برساتی نالے میں بہہ گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پرروانہ کردیاگیا ۔
ریسکیو 1122کی ٹیم نے فوری سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک بچے کو بچا لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔
دونوں بچے افغان باشندے جن کی عمریں 10سال سے 12سال کے درمیان بتائی جارہی یں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جائیں۔
