ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدر رجیب طیب ادوان نے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کی "پرامن اور تحمل پر مبنی پالیسیوں”کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ترکی موجودہ بحران میں پاکستان کے ساتھ ہے۔
ترک ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف سے گفتگو میں ترک صدر نے 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پاکستانی تجویز کو "مناسب” قرار دیا۔ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا، جس کی پاکستان نے سختی سے تردید کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ صدر اردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، اور ان کے سفارتی رابطے جاری رہیں گے۔
اس سے قبل ترکی نے بھارت کی جانب سے کی گئی فوجی کارروائی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ "مکمل جنگ” کا باعث بن سکتی ہے۔
