ویب ڈیسک: جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کر کے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف جارحیت پر بھارتی فوج کو منہ کی کھانا پڑی اور اس سلسلے میں بھارتی پنجاب کے سکھوں نے مودی کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کیا تھا کیونکہ بھارتی سکھ پاکستانی پنجاب کی سرزمین کو مقدس مانتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نریندر مودی کو لاہور اور سیالکوٹ پر حملے کے لیے بھارتی سکھوں کی حمایت چاہیے جس کے لیے مودی بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کروا کر الزام پاکستان پر لگائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سازش کا مقصد بھارتی سکھوں کی حمایت حاصل کرنا ہے کیونکہ بھارتی سکھ پہلے ہی پاکستان کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں تاہم مودی کو اپنے مکروہ عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
