وزیراعلیٰ گنڈا پور کو روک دیا گیا

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کوعمران خان سے ملاقات سےروک دیا گیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے سے روک دیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن کے موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی بانی سے ملنے پہنچے جہاں اڈیالہ جیل کے کچھ فاصلے پر انہیں روک دیا گیا ۔
پنڈی پولیس کے اہلکاروں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا ،پولیس نے اڈیالہ روڈ پر ٹرک کھڑے کرکے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے قافلے کو روک لیا ۔
اس موقع پر راولپنڈی پولیس کے حکام کی وزیراعلیٰ کے سیکورٹی عملے کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ کسی تحریری حکم نامے کے بغیر راستہ روکنا غیر اور آئینی اقدام ہے ،الت کے حکم کے مطابق ہمیں عمران خان سے ملنے کی اجازت ہے، پولیس کی طرف سے اجازت نہ دینا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ آج کی ملاقاتیوں میں میرا نام بھی شامل ہے، مجھے اڈیالہ تک جانے دیا جائے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگر جیل انتظامیہ ملاقات کی اجازت نہیں دیتا تو وہ ایک الگ معاملہ ہے، میں اس کے خلاف عدالت جائوں گا، پولیس کی طرف سے راستے میں روکنا لاقانونیت کی انتہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک بنگلہ ٹی 20 سیریز کی سیکورٹی کیلئے پلان تیار