کشیدگی سے آئی پی ایل متاثر

پاک بھارت کشیدگی سے آئی پی ایل متاثر، غیرملکی کرکٹرز پریشان

ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی سے آئی پی ایل متاثر ہونے لگا ہے، جبکہ غیرملکی کرکٹرز پریشان ہونے کے ساتھ ساتھ واپسی کی راہ لینے پر بھی سوچنے لگے۔
بھارت میں ہونیوالی انڈین پریمیئر لیگ کے منتظمین بھی پاک بھارت کشیدگی سے پریشانی کا شکار ہیں اور اس سے بھارت میں موجود غیر ملکی کھلاڑی واپسی کی راہ لینے کیلئے سوچنے لگے ہیں۔
حالیہ ملکی صورتحال کے باعث جہاں دیگر معاملات الجھنے لگے ہیں وہیں آئی پی ایل کا مستقبل بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگیا۔ لیگ میں شریک ملکی و غیر ملکی کرکٹرز خوف کا شکار ہیں، جبکہ لیگ کا شیڈول بھی متاثر ہونے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسی کشمکش کی صورتحال کے باعث ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے منتقل کیا گیا، تاہم ائیرپورٹ کی بندش کی وجہ سے میچ دھرم شالا سے احمد آباد منتقل کیا گیا، اس لئے 11 مئی کو ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ احمد آباد میں ہوگا۔ یاد رہے کہ موجودہ صورتحال میں دھرم شالا ائیرپورٹ آمدورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے آئی پی ایل متاثر ہونے لگا ہے، جبکہ غیرملکی کرکٹرز پریشان ہونے کے ساتھ ساتھ واپسی کی راہ لینے پر بھی سوچنے لگے۔

مزید پڑھیں:  امریکی عدالت نے پناہ گزینوں کی ملک بدری روک دی