کراچی ائیر پورٹ رات 12بجے

کراچی ائیر پورٹ رات 12بجے تک بند، 43 پروازیں منسوخ

ویب ڈیسک: فلائٹ آپریشن کیلئے کراچی ائیر پورٹ رات 12بجے تک بند رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، جبکہ اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ مزید 6 گھنٹے بڑھا دیا گیا، آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف دن 11 بجے بند کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کراچی ائیر پورٹ رات 12بجے تک بند رہنے سے فلائیٹ شیڈول متاثر ہو رہا ہے، قطر، جزیرہ ائیر، ائیر عربیہ اور فلائی دبئی کی پروازیں 10 گھنٹے سے روانگی کی منتظر ہیں، ائیرپورٹ کی بندش سے کراچی کی 43 پرواز منسوخ جبکہ 65 غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی پولینڈ ریذیڈنس کارڈ کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ