‏وزارت داخلہ نے ملک بھر میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دینے کیلئےسفارشات تیار کرلیں

اسلام آباد: ‏وزارت داخلہ نے  مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دینے کیلئےسفارشات تیار کرلیں،‏مویشی منڈیاں ملک کے تمام  بڑے شہروں میں لگائی جائیں گی،‏شہروں کے اندر سرعام مویشی فروخت کرنے پر مکمل پابندی کی تجویز،‏منڈی کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے،‏عید کی نماز کیلئےعلما سے مشاورت کے بعد عمل کرنے کی،قربانی،جانوروں کے فضلا کو ٹھکانے لگانے سے متعلق بھی سفارشات تیارکر لیں ۔