ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .
تفصیلات کے مطابق ملک میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میںکہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس بھی ان بند ہونے والے اداروں میںشامل ہیں.
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے.
