ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا پر چلنے والی مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں جھوٹی قرار، جس کا مقصد بھارت اپنی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔
پاکستان کی سیکورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا پر چلنے والی مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں جھوٹی ہیں، ان فیک نیوز کو پھیلانے کا مقصد یہ جھوٹا تاثر پیدا کرنا ہے کہ پاکستان بھی بھارت پر حملہ کر رہا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر اپنی ننگی جارحیت جاری رکھنے کا مسلسل جھوٹا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے، جبکہ ان جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
