ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں مسجد پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اس واقعے کا وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا اور فوری طور پر تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک میں مسجد پر ڈرون حملہ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فوری طور پر انکوائری کا حکم دے دیا ۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے، وزیر اعلی کا واقعے میں دو افراد کے جاں ہونے پر دلی افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔
وزیر اعلی کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم برابر کے شریک ہیں۔
