ویب ڈیسک: عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے اور تمام فیصلے جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے اسرائیلی دہشتگردی بلاروک ٹوک جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 100سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی دہشتگردی بلا روک ٹوک جاری ہے، اب کی بار یہ حملے رہائشی علاقوں، مارکیٹوں، ریستورانوں اور خیمہ بستیوں پر کیے گئے، غزہ کے شمالی علاقے بیت لاہیا میں رایان خاندان کے گھر پر بمباری کی گئی جس میں تین افراد شہید ہوئے، یہ حملہ تل الربیع سکول کے قریب کیا گیا۔
خیموں پر بھی بارود برسایا گیا، جس سے دو بے گھر فلسطینی شہید ، جبکہ الزیتون کے علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں فادی عزمی ابو اجوہ اور منتصر سمیر ابو اجوہ کو نشانہ بنایا گیا۔ان حملوں میں متعدد شہادتوں کے ساتھ ساتھ کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
نصیرات کیمپ کے شمال میں بھی شدید بمباری کی گئی، جس سے کئی عام شہری زخمی ہوئے،خان یونس میں ایک رہائشی گھر پر بمباری کی گئی، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ غزہ شہر میں سب سے ہولناک حملہ کیا گیا، جہاں کم از کم 32 افراد شہید اور 86 سے زائد زخمی ہوئے، ایک مقامی صحافی بھی ان شہداء میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے اور تمام فیصلے جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے اسرائیلی دہشتگردی بلاروک ٹوک جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 100سے زائد فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
