پاکستان کی موثر جوابی کارروائی

پانڈوسیکٹر میں پاکستان کی موثر جوابی کارروائی، بھارتی فوج کاہیڈکوارٹرتباہ

ویب ڈیسک: بھارت کی بلااشتعال گولہ باری پر لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر میں پاکستان کی موثر جوابی کارروائی میں‌ بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے پانڈو سیکٹر میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا، جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک پر پاکستان کی مسلح افواج کی گولہ باری سے شدید نقصان ہوا ہے.
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، تاہم اب کی بار بھی پانڈو سکیٹر میں پاکستان کی موثر جوابی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا گیا، اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے موثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرانا پڑا.

مزید پڑھیں:  ہم مخصوص نشستوں کا کیس پوری طاقت سے لڑیں گے، بیرسٹر سلمان اکرم