پاکستان ہیروپ ایم کے 2 ڈرون

پاکستان ہیروپ ایم کے 2 ڈرون گرانے والا پہلا ملک بن گیا

ویب ڈیسک: پاکستان ہیروپ ایم کے 2 ڈرون گرانے والا پہلا ملک بن گیا، ہیروپ ایم کے 2 عام جاسوسی ڈرون نہیں بلکہ اسرائیل کا تیار کردہ خودکش ڈرون ہے، جسے دنیا کی بڑی افواج بھی آسانی سے نہیں گرا سکتیں۔
ہیروپ ایم کے 2اسرائیلی کمپنی آئی اے آئی کا تیار کردہ جدید ترین لوئٹرنگ میونیشن کامی کازی ڈرون ہے، جو خود دشمن کے ریڈار، کمانڈ سسٹم یا اہداف پر گر کر تباہی مچاتا ہے۔
اس ڈرون کی رینج 1000 کلومیٹر سے زائد جبکہ پرواز کا دورانیہ 9 گھنٹے تک ہے، اس میں اپنے ہدف تک پہنچنے کیلئے خودکار ہدف شناسی، الیکٹرو آپٹیکل کیمرا، ریڈار لاک اور دیگر جدید آلات نصب ہوتے ہیں۔
اسے عام گن یا روایتی ہتھیاروں سے نشانہ بنانا ممکن نہیں، یہ دنیا بھر میں کئی جنگی محاذوں پر دشمن کو بیخبر نشانہ بنا چکا ہے، تاہم دنیا بھر کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان ہیروپ ایم کے 2 ڈرون گرانے والا پہلا ملک بن گیا۔
پاکستان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہو گیا کہ وہ اس خطرناک ڈرون کو بروقت شناخت کر کے مار گرانے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  مہمند، منرل اینڈ مائنز بل کی اسمبلی فلور پر بھرپور مخالفت کرینگے، مشران