سونے کی قیمتوں میں 4200روپے

سونے کی قیمتوں میں 4200روپے فی تولہ کی بڑی کمی

ویب ڈیسک: مسلسل اضافہ کے بعد سونے کی قیمتوں میں 4200روپے فی تولہ کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد جمعرات کو ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42ڈالر کی کمی سے 3ہزار 343ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4200روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار 70روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3601روپے گھٹ کر 3لاکھ 2ہزار روپے 383روپے کی سطح پر آگئی۔ یاد رہے کہ مسلسل اضافہ کے بعد سونے کی قیمتوں میں 4200روپے فی تولہ کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وانا میں قبائلی مشران کا جرگہ