ویب ڈیسک: پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ مسیحیوں کے267ویں پوپ منتخب کر لئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کارڈینل رابرٹ پری ووسٹ کو کیتھولک مسیحیوں کا نیا پوپ منتخب کرلیا گیا، نئے پوپ کا انتخاب کم از کم4مرتبہ کی ووٹنگ کے بعد ہوا ہے، رابرٹ پری ووسٹ تاریخ میں پہلے امریکی پوپ ہیں اور وہ پوپ لیو چہار دہم کہلائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رابرٹ پری ووسٹ 2023 میں کارڈینل بنے، اس سے قبل وہ2015سے2023تک پیرو میں بطور بشپ کام کرتے رہے۔ گزشتہ ماہ پوپ فرانس کے بعد پوپ بننے والے69سالہ رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے267ویں پوپ ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ پری ووسٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جان کر فخر ہوا کہ وہ پہلے امریکی پوپ ہیں، ٹرمپ نے پوپ لیو سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
