توہین آمیز پیغامات پر خاتون گرفتار

ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون گرفتار، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: اسلام آباد نینشل سائبر کرائم ایجنسی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کیخلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون گرفتار کر لی گئیں اور ان کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا۔
گرفتار ہونیوالی خاتون نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاستی ادارے کے خلاف واٹس ایپ پر پیغامات شیئر کیے تھے، درج مقدمہ کے مطابق خاتون نے قومی اداروں کے خلاف عوام کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی۔
وفاقی ادارے کی خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ان کے موبائل فون سے شواہد بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا وفاق سے 67ارب 71 کروڑ پن روپے واجبات ادائیگی کامطالبہ