ویب ڈیسک: پہلگام واقعہ کی ناکامی کے بعد اب بھارت نے سیاحوں اور عینی شاہدین سے تفتیش میں مدد کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی مرکزی تفتیشی ایجنسی تاحال پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کے تعین میں ناکام ہے، بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستانی سرزمین پر جارحیت کا جواز پیش کیا کہ یہ پہلگام واقعے کا بدلہ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کے اگلے دن 7 مئی کو بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے پہلگام واقعے کے موقع پر موجود سیاحوں اور عینی شاہدین سے تفتیش میں مدد کی اپیل کردی۔
بھارتی ایجنسی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس پہلگام واقعے کے شواہد، تصاویر یا کوئی معلومات ہوں تو وہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی سے رابطہ کرے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے رابطہ نمبرز شیئر کر دیئے۔
