عباس عراقچی کا اسحاق ڈار

عباس عراقچی کا اسحاق ڈار سے رابطہ، کشیدگی میں کمی پر زور

ویب ڈیسک: پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال پر ایرانی وزیر خارنہ عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس دوران کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ بھارت کا دورہ کر چکے ہیں۔
عباس عراقچی کا اسحاق ڈار سے رابطہ کے دوران کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی جائے، یہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کیلئے بھی بہتر ہوگا۔
ایران کے سرکاری میڈیا کےمطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی سے پیدا سکیورٹی امور پربات کی، جبکہ اس دوران عباس عراقچی نے زوردیا کہ دونوں فریق صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے روکا جائے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیرخارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کم ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 26-2025: پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج شروع ہونگے