ویب ڈیسک: پاکستان اور بحارت کے مابین جاری کشیدگی کے حوالے سے عالمی میڈیا کی نظریا اس خطے پر جم گئیں، اس سلسلے میں امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانیوں کا مورال بلند جبکہ بھارت میں بے چینی پھیل گئی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنگ کی اس مخدوش صورتحال میں جہاں بھارت میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے، وہیں ان حالات میں پاکستان میں لوگوں کا مورال بہت بلند ہونے لگا ہے، ان کا جذبہ دیدنی ہے۔ نہ ان میں خوف نہ ڈر، ہر دم پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ سمجھنا مشکل ہے کہ پاک بھارت تنازع آگے کیا رُخ اختیار کرے گا لیکن بھارت میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے، بھارت میں 21 ائیرپورٹس کم سےکم ہفتے تک بند کردیے گئے ہیں، جب کہ کئی شمالی اور مغربی شہروں میں جمعرات کو بجلی بند رہی۔ بھارتی مشرقی ریاست پنجاب کے علاقے گرداس پور میں جمعرات کو مکمل بلیک آؤٹ رہا اور راجستھان میں سرحدی علاقوں کے سکول بند رہے۔
دوسری جانب ماہرین کے حوالے سے امریکی اخبار نے بتایا کہ پاکستان میں لوگوں کا مورال بہت بلند ہے، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی کو سراہا جارہا ہے، بعض لوگ سڑکوں پر جشن منا رہےہیں۔ پاکستانی شہری چاہتے ہیں کہ بھارتی حملے کےسبب انتقامی کارروائی کی جائے،امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کےخلاف ایف 16استعمال نہیں کیا۔
