آئی پی ایل میچز ملتوی

پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل میچز ملتوی

ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل میچز ملتوی کر دیئے گئے، اس سلسلے میں پہلے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل کے بقیہ میچز معطل کردیے گئے، بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ لیگ کے بقیہ میچز معطل کر دیے گئے ہیں، جبکہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات بھارتی بورڈ کی جانب سے بتائی جائیں گی۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں منتخب آسٹریلین کھلاڑیوں نے گھر واپسی کا سوچنا شروع کر دیا۔ آسٹریلیا کے 15 کھلاڑی اور 2 کوچز بھارت میں موجود ہیں، جس میں پیٹ کمنز،جسٹن لینگر، رکی پونٹنگ جیسے بڑے نام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل میچز ملتوی کر دیئے گئے، اس سلسلے میں پہلے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا ، جس کے ساتھ ہی غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے اپنے ملک کی راہ لینے کا پلان ترتیب دیدیا.

مزید پڑھیں:  پشاور میں اسلحے کی بھرمار، مختلف وجوہات کی بنا پر 658 افراد قتل، رپورٹ